Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مناما : بحرین میں آل خلیفہ کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف اور قیدیوں کی رہائی کے لئے عوام نے ایک بار پھرمظاہرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔ السنابس میں درجنوں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور ایک بار پھر عبدالجلیل السنیکس اور دیگر قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کے سرگرم رہنما ابتسام صایغ کا کہناہے کہ عبدالجلیل نے گزشتہ 144 دنوں سے بھوک ہڑتال کی جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ اس کے باوجود ابھی تک آل خلیفہ کی حکومت اس مقدمے کی سماعت کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔دو روز قبل بھی عوام نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا تھا اور دھرنا دیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular