
لندن : دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ واشنگٹن میں سینکڑوں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا اور جنگ بندی کے حق میں نعرے لگائے۔ کیلی فورنیا ۔ سان فرانسسکو، سان ڈیاگو۔ نیویارک۔ ڈیٹریوٹ اور دیگر شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔
وسطیٰ لندن میں بھی سینکڑوں افراد نے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی۔ مظاہرین نے مارننگٹن کریسنٹ سے بارکلیز برانچ تک مارچ کیا۔ ٹوٹنہم کورٹ روڈ پر بارکلیز برانچ کے قریب پولیس نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو روک دیا۔ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن۔ گلاسگو اور جرمنی کے شہر برلن میں بھی مظاہرے کئے گئے مظاہرین نے فلسطین کو آزاد کراؤ کے نعرے لگائے۔


































