
واشنگٹن : امریکی فضائیہ کے اہلکار نے غزہ میں نسل کشی کیخلاف بطور احتجاج اسرائیلی سفارتخانے کے باہر خودسوزی کرلی۔ واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر فضائیہ کے اہلکار نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ وہ نسل کشی میں مزید شریک نہیں ہوسکتا۔ اس سے پہلے کہ سیکیورٹی اہلکار اسے روکتے اس نے خود پر پٹرول انڈیل کر آگ لگالی۔ جلتی ہوئی حالت میں بھی آزاد فلسطین کے نعرے لگاتا رہا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


































