
غزہ : اسرائیلی حکومت کے ساتھ آرٹیفشل انٹیلیجنس معاہدے پر احتجاج کرنیوالے گوگل ملازمین گرفتار کرلئے گئے۔ ملازمین نے گوگل کے نیو یارک اور کیلیفورنیا کے دفاتر میں دھرنا دے دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ گوگل کے اسرائیل کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور نگرانی کا معاہدہ ختم ہونے تک دفتر سے نہیں جائیں گے۔ نو گھنٹے بعد انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرکے ملازمین کو گرفتار کروادیا۔


































