
ریاض : سعودی شوریٰ کونسل کے رکن یوسف بن تراد السعدون نے اسرائیلیوں کو الاسکا اور گرین لینڈ میں بسانے کی تجویز دیدی۔ سعودی اخبار عکاز کے ایک مضمون میں السعدون نے مشرق وسطیٰ کی پالیسی پر ٹرمپ کے نقطہ نظر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ لاپرواہ فیصلے ماہرین کے مشوروں کو نظر انداز کرنے اور مکالمے کو مسترد کرنے سے پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں ںے نیتن یاہو کی سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی تجویز کا مضحکہ اڑایا اور کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ اسرائیلیوں کو الاسکا اور بعد میں گرین لینڈ کے الحاق کرنے کے بعد وہاں بسادیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صیہونی اور ان کے اتحادی میڈیا کے دباؤ اور سیاسی چالوں کے ذریعے سعودی قیادت کو توڑنے میں ناکام رہیں گے۔


































