
پیرس: فرانس میں اسرائیل کی مخالفت کو صیہونیت دشمنی قرار دیکر اسے جرم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فرانس میں پابندی کے باوجود فلسطین کے حق میں مظاہروں نے اسرائیل کے حامیوں کو پریشان کردیا ہے۔ 16 فرانسیسی سینیٹرز کے ایک گروپ نے سینیٹ میں بل متعارف کرایا ہے جس میں صیہونیت مخالف کو مجرمانہ اقدام قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ سینیٹر لی روڈولیئر کا دعویٰ ہے کہ یہود دشمنی میں اضافے کا تعلق اسرائیل مخالف جذبات سے ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ جو بھی ریاست اسرائیل کے وجود سے انکار کرے اسے ایک سال قید اور 45 ہزار یورو جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ اسرائیل کیخلاف نفرت یا تشدد کو ہوا دینے والوں کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔


































