Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کورونا ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈہ کرنے والے ملک و قوم سمیت انسانیت کے دشمن ہیں، علامہ عبد الخالق اسدی

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ملت جعفریہ کے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی پانچوں لہر کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مضر اثرات نے پوری دنیا کو معاشی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، کسی بڑے انسانی المیے سے محفوظ رہنے کیلئے ان حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جن کا صحت کے عالمی ادارے تقاضا کر رہے ہیں۔ کورونا ویکسین کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرنے والے ملک و قوم سمیت انسانیت کے دشمن ہیں۔ اپنی نسلوں کو صحت مند رکھنے اور ان کے تحفظ کیلئے ویکسین کا لگنا انتہائی ضروری عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گزشتہ لہروں کے دوران کورونا ویکسین کی ضرورت کے متعلق بھرپور انداز میں آگاہی مہم شروع کی اور اس کے بہترین نتائج بھی حاصل کیے۔ اب دوبارہ اس ہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے. اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں لاہور بھر کے علمائے کرام کیلئے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماہرینِ صحت کے ہمراہ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفاتر کو اس سلسلے میں موثر اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے آئمہ جمعہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنی نماز جمعہ کے خطبات میں کورونا ویکسین لگانے پر زور دیں اور عوام کو بتایا جائے کہ اگر کسی شخص کی کوتاہی کے باعث مرض میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا گناہ اس کے کندھوں پر ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular