
پیرس : جنگ زدہ سوڈان میں انسانی امداد کیلئے منعقدہ ڈونر کانفرنس میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے وعدے کئے گئے ہیں۔ پیرس میں منعقدہ ڈونر کانفرنس میں سعودی عرب، قطر، مصر، جرمنی، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور پناہ گزینوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ سوڈان میں متاثرین کو انسانی امداد کی فراہمی کیلئے اقوام متحدہ نے 3 ارب ڈالر کی اپیل کی تھی تاہم نصف رقم کے ہی وعدے کئے جاسکے۔ سوڈان میں جاری جنگ کے باعث اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 22 لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔ فریقین کے درمیان جنگ بندیاں ہو چکی ہیں جن پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ ڈونر کانفرنس کے ایک میزبان سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاکہ سعودی حکومت اور عوام بھائیوں اور دوستوں کی مدد پالیسی کے تناظر میں سوڈانی بھائیوں کی مدد کررہے ہیں۔ بحران کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


































