
قاہرہ : دنیا کے کئی ممتاز مسلم اسکالرز نے مسلم دنیا سے اسرائیل کیخلاف جہاد کا فتویٰ جاری کردیا۔ انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے سیکریٹری جنرل علی القرادغی نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے مطابق غزہ میں نسل کشی اور جامع تباہی کو روکنے کے لیے فوری طور پر فوجی، اقتصادی اور سیاسی مداخلت کریں۔ انہوں نے 15 نکات پر مشتمل حکم نامے میں کہا کہ عرب اور مسلم حکومتوں کی حمایت میں ناکامی کے باعث غزہ کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ قرادغی نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام میں کافر دشمن کی حمایت کرنا حرام ہے، چاہے وہ کسی بھی صورت میں ہو۔ غزہ میں ہمارے بھائیوں کی حمایت میں قابض دشمن کی فضائی، زمینی اور سمندری ناکہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پر نظرثانی کریں اور امریکا کے مسلمان صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ ڈالیں کہ وہ جارحیت کو روکنے اور امن قائم کرنے کے لیے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کریں۔


































