
دوحا : قطر کی ثالثی میں دس سے پندرہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ایک سے دو دن کی جنگ بندی پر پیشرفت ہوئی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق قطر امریکا کے ساتھ مل کر یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات چیت کررہا ہے۔ دس سے پندرہ قیدیوں کی رہائی اور ایک سے دو دن کی جنگ بندی پر بات چیت آگے بڑھی ہے۔ قطر کی کوششوں سے پہلے چار یرغمالی رہا ہوچکے ہیں۔


































