Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں سرکاری سطح پر سات قسم کے وینٹی لیٹرز کی تیاری

اسلام آباد : پاکستان کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اس وقت سرکاری سطح پر 7 ادارے وینٹی لیٹر تیار کر رہے ہیں، سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں سال جون میں آئی لائیو وینٹی لیٹر اور پاک وینٹ ون وینٹی لیٹر کی مقامی پیداوار کی منطوری دی، آئی لائیو وینٹی لیٹر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے بنایا گیا متناسب والوز پر مبنی آئی سی یو وینٹی لیٹر ہے، یہ پہلا آئی سی یو وینٹی لیٹر جس کی مقامی پیداوار کی منظوری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے دی گئی ہے، آئی لائیو میں جدید وینٹی لیٹر کی تمام خوبیاں موجود ہیں، نیسکام کے تیاردہ وینٹی لیٹر کو پاک ون وینٹ کا نام دیا گیا ہے، ٹربائن کے ذریعے کام کرنے والے یہ وینٹی لیٹر پاکستان انجینیئرنگ کونسل کی جانب سے طے کیے گئے معیار کے عین مطابق ہے، ڈریپ نے جون 2021 میں اس کی پروڈکشن کی اجازت دی، پاک وینٹ ون اضافی خوبیوں کے ساتھ مکمل آئی سی یو وینٹی لیٹر ہے، اس وینٹی لیٹر میں ایسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو مریض کو وینٹی لیٹر سے چھٹکارا پانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں، آئی لائیو وینٹی لیٹر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں جبکہ پاک وینٹ ون کی پیداوار نیسکام میں جاری ہے۔ دونوں وینٹی لیٹرز کے اوریجنل ایکویپمنٹ مینوفیکچررز آئی ایس او سے تصدیق شدہ ہیں جو انھیں وینٹی لیٹر بنانے کی اجازت دیتے ہیں، ان دو کے علاوہ بھی پانچ قسم کے وینٹی لیٹر مختلف اداروں کی جانب سے بنائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular