Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں سے جانوروں سے بدتر سلوک

رام اللہ : اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں نے جانوروں سے بدتر سلوک روا رکھنے سے پردہ اٹھادیا۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی جیلوں کی صورتحال کو امریکی جیل گوانتاناموبے سے بھی بدتر قرار دیا۔ قیدیوں نے بتایا کہ ہمیں کئی کئی دن کھانے کو کچھ نہیں ملتا تھا، ہم بھوک سے نڈھال تھے، اور ہمیں ہر وقت مارا پیٹا جاتا تھا۔ ادویات تک نہیں دی جاتی تھیں۔ قیدیوں نے اپنے دکھ بھرے حالات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا سے پوری طرح الگ کر دیے گئے تھے۔ بوڑھوں، بچوں اور بیماروں پر بھی کوئی رحم نہیں کیا جاتا۔
قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں رہا ہونے والوں غتفصیل سے بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز رات 2 بجے ہمارے سیلوں پر دھاوا بولتی تھیں، ہم پر ناقابل برداشت ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا تھا اور بغیر کسی وجہ کے آنسو گیس چھوڑا جاتا تھا۔ اسرائیلی فوجی ہمیں گالیاں دیتے تھے اور کہتے تھے کہ تمہیں زندہ نہیں رہنا چاہیے بلکہ قتل کر دینا چاہیے، تم لوگ اسی کے مستحق ہو۔

مزید پڑھیے

Most Popular