
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے توہین رسالت سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صدر پیوٹن کا بیان ان کے اس پیغام کی توثیق کرتا ہے کہ پیغمبر اسلام(ص) کی توہین اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔ ہم مسلمانوں، خاص کر مسلمان لیڈروں کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے غیر مسلم دنیا تک یہ پیغام پھیلانا چاہیے۔


































