
تہران : الیکشن کمیشن نے مجلس خبرگان کے انتخابات میں ملک بھر میں ووٹنگ کے بعد کامیاب ہونے والوں کی فہرست جاری کردی۔ آذربایجان شرقی سے آیت الله سید محمد علی آل هاشم منتخب ہوئے۔ آذربایجان غربی سے آیت الله سید علی اکبر قریشی سرفہرست رہے۔ اردبیل سے آیتالله سیدحسن عاملی۔ اصفہان سے آیتالله سید ابوالحسن مهدوی۔ البرز سے آیتالله حسین ردایی۔ ایلام سے حجتالاسلام و المسلمین وعد مرادبیگی۔ بوشہر سے آیتالله سید هاشم حسینی بوشهری۔ تہران سے حجت الاسلام محسن قمی سرفہرست رہے جبکہ آیت الله محمد علی موحدی کرمانی اور آیت الله سید محمد علی موسوی جزایری بھی منتخب ہوئے۔ خراسان جنوبی سے آیتالله سید ابراهیم رئیسی، خراسان شمالی سے آیتالله غلام رضا فیاضی۔ سیستان بلوچستان سے دو سنی علما مولانا نذیر احمد سلامی اور مولانا عبدالرحمن عارفی بھی منتخب ہوئے۔ آیتالله احمد بهشتی۔ آیتالله سید محمد سعیدی گلپایگانی۔ آیتالله سید احمد خاتمی اور آیتالله سید محسن طاهری بھی منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں۔
اکتیس علاقوں سے 88 علمائے کرام مجلس خبرگان کیلئے منتخب ہوئے۔


































