
غزہ : غزہ کے متاثرین کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ آئی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق شام کے شمالی سرحدی علاقے میں قائم دو خیمہ بستیوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ خیمہ بستیاں خانہ جنگی کے دوران بے گھر شامیوں کو ترکیہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بنائی گئی تھیں۔ متاثرین کی شام میں واپسی کے بعد یہ خیمہ بستیاں خالی ہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی دو تنظیمیں آواز اور آئی ایچ ایچ اس منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ان کیمپوں میں اہلیان غزہ کو بسانے کا منصوبہ امریکا کی جانب سے شام کی نئی انتظامیہ کو تسلیم کرنے اور پابندیاں ہٹانے کے وسیع معاہدے کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق قطر اور ترکی نئی شامی حکومت کے ساتھ مل کر کیمپوں کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


































