Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

مصطفیٰ الکاظمی پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مشکوک قرار، عراقی حزب اللہ

بغداد : عراقی حزب اللہ بریگیڈز نے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی کی جانب سے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو مشکوک قرار دے دیا۔ گروپ کے ترجمان ابو علی العسکری نے ڈرونز کے ذریعے کی گئی اس کوشش کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اور سیاسی قیادت کی اکثریت بلکہ بغداد میں بڑے ممالک کے سفرا بھی یہ جانتے ہیں کہ وزیراعظم کےگھر کونشانہ بنانے کی نام نہاد کارروائی قطعاً بے بنیاد ہے۔ اس جعلی دھماکے کے وقت مصطفی الکاظمی گھر میں موجود ہی نہیں تھے۔ العسکری نے تحقیقاتی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ گھر کے اندرونی کیمروں کے ذریعے یہ ثابت کیا جائے کہ جس شخصیت کو نشانہ بنانا تھا وہ اس جعلی دھماکے کے وقت گھر میں تھی۔ ترجمان نے مزید استفسار کیا کہ "حملے میں زخمی ہونے والے کہاں گئے اور مقامی آبادی کی گواہیاں کہاں ہیں؟۔ مصطفیٰ الکاظمی پر حملے کا الزام حزب اللہ بریگیڈز اور عصائب اہل الحق پر عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular