Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یورپ میں فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عملی اقدامات تیز

ڈبلن: یورپی ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عملی اقدامات تیز کردئے ہیں۔ آئرلینڈ، اسپین اور آسٹریلیا نے خطے میں تشدد کے خاتمے اور اسرائیل کے تحفظ کیلئے فلسطینی ریاست کے قیام کو ضروری قرار دیا ہے۔ آئرش وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہاکہ پچھلے چھ ماہ کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے سوچ بچار جاری رہی ہے ۔جلد ہی وہ ایک باضابطہ تجویز حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
آسٹریلین وزیر خارجہ پینی ونگ نے کہاہےکہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دوسرے ملکوں کو قائل کرے گا۔ تاکہ مسئلہ کے پائیدار حل کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے دوسرے ملک آگے بڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں امن آگے بڑھ سکتا ہے اور انتہا پسندی سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔
اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز اگلے ہفتے یورپی یونین کے شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ انہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت پر آمادہ کر سکیں۔ ان کے ہمراہ ناروے، آئر لینڈ ، پرتگال ، سلووینیا اور بیلجئیم کے وزرائے اعظم بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular