
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر جعفری کو ٹیلفون کرکے این اے 133کے ضمنی انتخابات میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے اہم قومی امور پر بات چیت کی۔ راجہ پرویز اشرف نے ایم ڈبلیو ایم سے مستقبل میں پائیدار اور بااعتماد تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کی سیاست کے قائل ہیں۔جو سیاسی جماعت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مذہبی ازادی کے منشور کے ساتھ میدان عمل میں آئے گی۔جو داخلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ہمارا اس کے ساتھ تعاون رہے گا ۔


































