Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

اسلام آباد: سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، نئے سینیٹ اراکین کے انتخاب کیلئے تینوں ایوان کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔
بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی 6 نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفور حیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں، سینیٹ الیکشن کیلئے جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی نے اسلام آباد اور بلوچستان میں اتحاد کر رکھا ہے۔
پی پی رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن بلوچستان میں پیپلز پارٹی جے یو آئی کی حمایت کرے گی۔
جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سیاسی حوالے سے بہتر پیشرفت ہوئی ہے، ہماری کوشش ہو گی سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular