Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بیل آؤٹ پیکج میں سیاسی استحکام کو مدِنظر رکھا جائے، پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیل آؤٹ پیکج میں سیاسی استحکام کو مد نظر رکھا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج آئی ایم ایف کو لیٹر لکھ دیا ہے۔ ہم نہیں چاہتے آئی ایم ایف کے پروگرام میں رکاوٹ بنیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ جو ہماری بات ہوئی تھی صاف اور شفاف الیکشن کے حوالے سے وہ ہم نے یاد دہانی کروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کبھی پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلانے میں نہ رکاوٹ بنی ہے نہ بنے گی۔ پاکستان تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام حاصل کر کے اگر پی ڈی ایم حکومت پیسہ صیحح طرح استعمال نہ کرے تو پی ٹی آئی یہ نہیں ہونے دے گی۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پرگرام ایک منتخب حکومت ہی چلا سکتی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے ملک کی ترقی ہو۔ جو قرضہ لیا جاتا ہے وہ ملک کی رفارمز کے لیے استعمال ہو۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آئی ایم ایف نے روئٹرز کو ایک ای میل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو ابھی خط موصول نہیں ہوا.

مزید پڑھیے

Most Popular