
اسلام آباد: رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں تین لاکھ اکیاسی ہزار ہنرمند پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے باعث ملک چھوڑنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک جانے والے انتہائی ہنر مند افراد کی تعداد 2022 میں 20 ہزار 865 تھی جو 2023 میں بڑھ کر 45 ہزار687 ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے ملک چھوڑ کر دیگر ممالک میں کام کرنے کی غرض سے منتقل ہونے کی شرح میں بھی 26.6 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں بھی ملک چھوڑنے کا رجحان زوروشور سے جاری ہے. 40 مختلف کیٹیگریز میں مئی تک کے اعداد و شمار کے مطابق تین لاکھ 81 ہزار سے زائد ہنر مند افراد کام کی غرض سے بیرون ملک منتقل ہو گئے۔


































