
رانچی : بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی میں نبی کریم (ص) کی شان میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ اور بدترین تشدد سے 2 مظاہرین جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مودی سرکار کی ہندو انتہاپسند پولیس نے جانبدارانہ سلوک کرتے ہوئے متعدد پرامن اور نہتے مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔بھارت کے دیگر شہروں میں بھی بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔


































