
برسلز : بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا پابندیوں کےخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ برسلز میں 8 ہزار سے زائد شہریوں نے کورونا پابندیوں کے خلاف مارچ کیا۔ شرکا نے نعرے بازی اور آتش بازی کی۔ پولیس نے خاردار تاریں لگا کر مظاہرین کو یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز جانے سے روکے رکھا ۔ یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز جانے سے روکنے پر احتجاج پر تشدد صورت اختیار کر گیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ جھڑپ میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے اور 20 سے زئد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کی جانب سے مارچ کی نگرانی کے لیے دو ڈرونز اور ایک ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا۔ مظاہرین نے بیلجیئم میں عائد ماسک ،ویکسین پاسز اور لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


































