
ٹانک: ٹانک میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گرد کمانڈر شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کا تعلق کالعدم تنظیم عصمت اللہ شاھین گروپ سے ہے۔ دونوں دہشت گرد ٹانک وگردونواح میں متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں۔ اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔دہشت گردوں سے دستی بم، کلاشنکوف، پستول برآمد کرلئے۔دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی تیاری کررہے تھے۔


































