
تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران میں اسکول کی طالبات پر زہر کے حملے ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ حکام کو طالبات پر زہر آلودگی کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ اس جرم کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے جس سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ طالبات کو زہر دیا گیا ہے تو اس میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے، یہ ایک بڑا اور نا قابل معافی جرم ہے، ان افراد پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا۔


































