Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم کی بل گیٹس سے افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کی درخواست

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، مائیکروسوفٹ کے بانی نے عمران خان سے ٹیلیفون پر بات کی ہے جس میں افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پرزور دیا، عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، افغانستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کےلیے کوششوں سے آگاہ کیا، انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ ملینڈاگیٹس کےتعاون کی تعریف کی، عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔ پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، پولیو سے نمٹنے کےلیے کوششیں ابھی جاری ہیں۔ حکومت ملک میں پولیو کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے، بل گیٹس نے پولیو کے خلاف کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔ بل گیٹس نے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام اورتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular