Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ: وزیراعظم دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے، عمران خان نے چینی صدر و وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔ دوطرفہ تعلقات اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، عمران خان نے چین میں عالمی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک چین دوستی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ سی پیک، افغانستان سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے۔ وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے یقینی دہانی کرائی کہ کشمیر کے مسلے پر چین پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، عمران خان نے بھی چینی ہم منصب کو تائیوان اور ہانگ کانگ جیسے اہم مسائل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
عمران خان چین کے دورے کے دوران ازبک صدر سے بھی ملے، کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نےعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے ازبک صدر کوریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم عمران خان چینی صدر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شریک ہوئے جہاں 27 سے زائد سربراہان مملکت بھی موجود تھے، اس موقع پر وزیر اعظم نے امیر قطر سے بھی افغانستان سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular