Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاراچنار میں دہشت گردی کا تسلسل منظم منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاراچنار میں دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ایک منظم منصوبہ بندی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کیا اس قدر کمزور ہو چکے ہیں کہ ان کے ہاتھ دندناتے ہوئے قاتلوں کے گریبان تک نہیں پہنچ سکتے؟ جو ریاست عوام کو تحفظ فراہم نہ کر سکے وہ اپنا اعتماد کھو بیٹھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارا چنار میں اساتذہ، معصوم شہریوں، بچوں اور بزرگوں پر مسلسل حملے دشمنوں کے مکروہ عزائم کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ وہ اس خطے کو برباد کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خدارا اس وطن کی حالت پر رحم کریں۔ ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے تو وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular