
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو دی گئی جلسے کی اجازت منسوخ کردی۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو پشاور روڈ ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے سبب اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔


































