
نیویارک : اقوامِ متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔ ریحام الفرا فیلوشپ سے خطاب میں گوتریس نے نوجوان صحافیوں کو بتایا کہ غزہ میں پرتشدد ماضی کی طرف واپسی روک دینا کافی نہیں۔ ضروری ہے کہ سیاسی پیش رفت کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھا جائے جس کا حتمی نتیجہ دو ریاستی حل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سلامتی کونسل پیش رفت نہ بھی کر پائے تو وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر سے انحراف پر خاموش نہیں رہیں گے اور دو ریاستی حل سے متعلق اپنی آواز کبھی بند نہیں کریں گے۔


































