Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کا جزوی انخلا، لبنانی فوج نے ذمہ داری سنبھال لی

بیروت : جنوبی لبنان سے صیہونی فوج کے جزوی انخلا کے بعد لبنانی فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 18 فروری کی ڈیڈ لائن کے مطابق صیہونی فوج جنوبی لبنان کے بیشتر علاقوں سے نکل گئی ہے تاہم جنوبی لبنان کے بفرزون میں سرحدی لائن کے ساتھ پانچ آبزرویشن پوائنٹس پر تعینات رہیں گی تاکہ شمالی کمیونٹیز کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ لبنانی فوج نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کرنے والی پانچ رکنی کمیٹی اور لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل) کے تعاون سے لبنانی افواج کو جنوبی لیطانی علاقے میں دیگر سرحدی مقامات پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بھی وضاحت کی کہ خصوصی یونٹوں نے ان علاقوں میں انجینئرنگ سروے، سڑکیں کھولنے، نہ پھٹنے والے گولہ بارود اور مشکوک اشیاء سے نمٹنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ حزب اللہ نے حرکت کی تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular