
تہران: ایران میں پارلیمنٹ کی290 اور مجلس خبرگان کی 88 نشستوں کے لئے ایرانی عوام نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ صبح سویرے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ووٹرز کے غیر معمولی اژدہام کی وجہ سے تین بار پولنگ کا وقت بڑھایا گیا۔ رات بارہ بجے تک ووٹرز ووٹ ڈالتے رہے۔ ایران میں اہل ووٹروں کی تعداد چھ کروڑ سے زائد ہے۔ ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے تہران کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخابی نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔


































