
پاراچنار: پاراچنار میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سابق آئی جی خیبرپختونخوا سید ارشاد حسین ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اور انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37 ضلع کرم سے انجینئر حمید حسین اور پی کے 96 سے سید نجات حسین کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے جیل سے پیغام بھیجا ہے کہ پاراچنار کے امیدواروں کا بھرپور ساتھ دینا ہے میں ان کے ساتھ بھر پور سپورٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ مجھے عمران خان نے جیل سے میسج بھیجا ہے کہ پاراچنار کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جو 2 امیدوار ہیں وہ ہمارے متفقہ طور پر امیدوار ہیں۔


































