
پارا چنار : پاراچنار کے قبائلی عمائدین نے 73 بریگیڈ میں امن و امان کے حوالے سے جرگے میں شرکت کی، اور پیواڑ اور گیدو قبائل کے درمیان پہاڑ کے تنازعے کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔جرگہ میں بریگیڈئیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر، ڈپٹی کمانڈر کرنل محمد عاصم، کرنل اعظم، کرنل حماد خان، میجر سجاد آفریدی، رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، سیکریٹری انجمن حسینیہ حاجی سردارحسین، سابق سینیٹر سید سجاد میاں، اراکین انجمن حسینیہ اور اراکین تحریک حسینی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیواڑ اور گیدو قبائل کے درمیان پہاڑ کے تنازعے کے حل کیلئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔


































