
پاراچنار: پاراچنار سے پشاور جانے والی گاڑی پر فائرنگ سے شہید ڈاکٹر رقیہ سمیت دیگر شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ بعد ازاں شہداء کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔
شہدا کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں علامہ فدا حسین مظاہری کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رقیہ خیبر میڈیکل کالج کی طالبہ تھیں اس حملے میں ان کے والد بھی فائرنگ سے زخمی ہوئے جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


































