
پاراچنار : ضلع کرم پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعات میں قتل ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے۔ اکیس نومبر سال دو ہزار چوبیس میں قافلے پر حملے میں قتل ہونے والے سینتیس مسافروں کے لواحقین میں ڈی سی کرم نے تین کروڑ ستر لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ ڈی سی کرم کا کہنا تھا کہ قافلے میں گاڑیوں اور سامان کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کی امداد بھی کی جائیگی۔ بگن سمیت تمام متاثرین کا سروے جاری ہے۔


































