
پاراچنار: کرم میں سو دنوں سے زائد راستوں کی بندش سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔ حکومت بھی اشیائے خورونوش کے سامان کا ایک قافلہ بھیج کر خاموش ہوگئی۔ روز مرہ استعمال کی اشیاء، ادویات اور اشیائے خورونوش کی کمی پر لاکھوں لوگ پریشان ہیں۔ پیٹرول نہ ہونے سے لوگ پیدل سفر پر مجبور ہیں۔
مندوری میں شرپسندوں کے دھرنے کے باعث ٹل تا پاراچنار مرکزی شاہراہ آج بھی بند ہے۔ امدادی سامان لے جانے والی چالیس گاڑیاں سات روز سے کھڑی ہیں۔ انہیں روانہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔
ادھر پاراچنار میں صحت کے معاملات انتہائی خراب ہیں۔ ادویات نہ ہونے سے اسپتالوں میں مریض تڑپ رہے ہیں، جبکہ معصوم بچے دم توڑ رہے ہیں۔


































