Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاراچنار: 2 مومنین شہید، سر کاٹ دئے گئے، علاقہ کی صورتحال بدستور خراب

پاراچنار : پاراچنار میں اوچت بگن کے مقام پر دو مومنین کو شہید کردیا گیا انہیں اسی مقام پر شہید کیا گیا جہاں پر گذشتہ دنوں قافلے پر حملہ ہوا تھا۔ دونوں جوانوں کو فائرنگ کرکے پہلے شہید کیا گیا اور بعد میں لاشوں کی توہین کے بعد ان کے سرکاٹ دئے گئے۔
پاراچنار کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ کچھ ادویات پہنچائی گئی ہیں لیکن قلت برقرار ہے۔ کھانے پینے کی اشیا پہلے ہی ختم ہوچکی ہیں۔ بینکوں میں پیسے ختم ہیں۔ جس کی وجہ سے کاروبار بھی نہیں چل رہا ہے۔ پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے جہاں اسکول کالجز بند ہیں۔وہاں لوگ دور دور کا سفر پیدل کررہے ہیں۔
پشاور۔ اسلام آباد۔ ہنگو۔ کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں اس وقت 3 ہزار سے زائد مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ جن کے ساتھ کوئی مریض ہے یا وہ بیرون ملک سے آئے مسافر ہیں۔ وہ ہوٹلوں یا ہنگو کوہاٹ کی مساجد یا امام بارگاہوں میں مقیم ہیں۔ لیکن انکے پاس بھی اخراجات کے لیے کچھ نہیں بچا اسی وجہ سے دو نوجوان گذشتہ روز پیدل نکلے اور ان کے ساتھ سانحہ پیش آیا۔
مقامی افراد نے کہا کہ حکومت کو اسلحہ جمع کرنے کا مطلب ہے انہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر دشمن کے حوالے کردیا جائے۔ کیونکہ دشمنوں کو افغانستان۔ ہنگو۔ وزیرستان۔ باجوڑ اور خیبر سمیت دیگر اضلاع سے دہشت گرد اور اسلحہ میسر ہیں۔ مگر پاراچنار کے شعیہ ایک پنجرے میں بند ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular