
غزہ :غزہ کے شہریوں نے غزہ کو دوبارہ آباد کریں گے مہم شروع کردی۔ فلسطینی این جی اوز کے نیٹ ورک۔ غزہ گورنری اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے شروع کی گئی مہم میں سینکڑوں شہریوں نے حصہ لیا۔ مہم کے تحت فٹ پاتھوں اور محلوں کی صفائی۔ کوڑے کی تلفی، سڑکوں پر رضاکار ٹیموں کی تعیناتی۔ درخت لگانے اور سبزہ بحال کرنے کے کام شامل ہیں۔
غزہ کے میئر یحییٰ السراج نے کہا کہ یہ مہم اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر قائم ہیں اور اسرائیلی کارروائیوں کے آگے ہرگز نہیں جھکیں گے۔


































