Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینی غیر قانونی تارکین وطن نہیں جنہیں کہیں اور بھیج دیا جائے، ترکی الفیصل

ریاض : سعودی عرب کے سابق انٹیلجنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہاہے کہ فلسطینی غیر قانونی تارکین وطن نہیں ہیں جنہیں کہیں اور بھیج دیا جائے۔ فلسطینیوں کو منتقل کرنا ہے تو انہیں حیفہ، جافہ اور دیگر اسرائیلی قصبوں میں واپس بھیجا جائے۔ جہاں سے انہیں نکالا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں ترکی الفیصل نے لکھا کہ زمینیں فلسطینیوں کی اپنی ہیں اور جو گھر اسرائیل نے تباہ کیے ہیں وہ ان کے گھر ہیں، اور وہ انہیں دوبارہ تعمیر کریں گے جیسا کہ انھوں نے ان پر پچھلے اسرائیلی حملوں کے بعد کیا تھا۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکی صدر کو خط میں لکھا کہ فلسطینیوں کو اسرائیل میں واقعہ زیتون اور کینو کے باغات بھی جانے کی اجازت دی جائے۔ مشرق وسطیٰ میں کوئی امن تب تک نہیں قائم ہو سکتا جب تک اس عظیم مسئلے کو انصاف اور برابری کے ساتھ حل نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular