Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینی بیماری، بھوک اور بمباری سے جانیں گنوارہے ہیں، اونروا

غزہ : فلسطین میں اقوام متحدہ کے امداد و بحالی کے ادارے اونروا نے کہا ہے کہ فلسطینی بیماری۔ بھوک اور بمباری سے جانیں گنوارہے ہیں۔ اونروا کے سربراہ فلیپ لازرینی نے کہا ہے کہ عالمی برادری امداد روکنے کے بجائے فلسطینیوں کی مدد کرے اور اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے۔فلیپ لازرینی نے کینیڈا کی طرح امداد روکنے والے دوسرے ممالک کو بھی فلسطینیوں کی امداد فوری بحال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اونروا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی امداد بحال نہ کی گئی تو قحط اور غذائی قلت سے ایک ماہ میں اموات اسرائیلی فوج کی چھ ماہ سے جاری جنگ سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔ فلیپ لازرینی کے مطابق غزہ میں چالیس فیصد افراد ایک وقت ہی زندہ رہنے کے لیے کھانا حاصل کرسکتے ہیں اور وہ کھانا بھی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے نا کافی ہوتا ہے۔کئی افراد فاقے کررہے ہیں۔ دودھ پلانے والی مائیں بچوں کو دودھ نہیں پلا پارہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular