
GAZA CITY, GAZA – SEPTEMBER 22: Group of Palestinian children in Bureyc Camp raise the Palestinian flag over the rubble of buildings destroyed by Israeli strikes following announcements of recognition of the State of Palestine by Canada, Australia, the UK, and Portugal, on September 22, 2025, in Gaza City, Gaza. (Photo by Moiz Salhi/Anadolu via Getty Images)
الجزائر : فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کو غیر ملکی قبضے کی نئی شکل قرار دیتے ہوئے امریکی مسودۂ قرارداد کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
الجزائر میں جاری مشترکہ بیان میں حماس۔ اسلامی جہاد اور دیگر مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد منظور کرانے کی کوششوں پر شدید تشویش ظاہر کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورس کی تعیناتی ایک خطرناک پیش رفت ہے جو مختلف عنوانات کے ذریعے فلسطینی سرزمین اور عوام پر نئی قسم کی قبضے کی راہ ہموار کرتی ہے اور فلسطین کے مستقبل پر بیرونی سرپرستی کو جواز فراہم کرتی ہے۔ دھڑوں نے الجزائر سے درخواست کی کہ وہ اپنے اصولی فلسطین نواز مؤقف پر قائم رہتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ قبضے کے خاتمے، محاصرہ اٹھانے اور فلسطینیوں کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کے احترام میں ہے۔


































