
رام اللہ : صیہونی فوج نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ خوراک کی تقسیم کے مراکز پر فلسطینی شہریوں کو نقصان پہنچا ہے۔ امدادی مقامات کے قریب سینکڑوں افراد کی شہادت کے بعد صیہونی فوج نےایک بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کی جنوبی کمانڈ میں خوراک تقسیم کرنے کے نظام کا جائزہ لیا گیا اور اس جائزے سے سبق سیکھ کر نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کیا سبق سیکھا گیا ہے اس کا بیان میں کوئی ذکر نہیں ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل سمیت متعدد اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ کچھ فلسطینی امداد طلب کرتے ہوئے مارے گئے تھے، لیکن حماس کے جانی نقصان کے اعداد و شمار غلط ہیں۔


































