
میڈرڈ: اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک جولائی تک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اس بات کا اعلان اردن میں کیا ہے۔ سانچیز نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں جب ماہ جون کے شروع میں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات ہوں گے تو اس دوران ایک تنازعہ سامنے آئے گا۔ جیسا کہ اقوام متحدہ میں ہونے والے حالیہ مباحثے کے دوران بھی ہوا ہے۔ کیونکہ یورپی یونین دباؤ ڈالے کہ فلسطین کے بارے میں وہی موقف اختیار کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی توقع ظاہر کی ہے کہ اسپین فلسطین کو اگلے ماہ جولائی تک تسلیم کر لے گا۔


































