
لندن : یوم یکجہتی فلسطین دنیا بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئےاوراسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ لندن، پیرس، برسلز اور یورپ کے مختلف شہروں میں اسرائیل کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی.
مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور جنگ بندی کے حق میں بینرز اور پوسٹرز اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر سخت اقدام کیا جائے۔
لندن میں مظاہرے کا آغاز ہائیڈ پارک کارنر سے ہوا اور شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے وائیٹ ہال پہنچے، مظاہرے کے شرکاء تمام راستے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔ ادھر فلسطین ایکشن پر پابندی کیخلاف بھی برسٹول اور مانچسٹر سمیت دس شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے احتجاج کرنیوالے درجنوں مظاہرین کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔


































