Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطین برائے فروخت نہیں ہے، محمود عباس

رام اللہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہےکہ فلسطین برائے فروخت نہیں ہے۔ فلسطینی سرزمین کا کوئی حصہ بشمول غزہ۔ غرب الاردن یا یروشلم کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ رام اللہ میں فتح کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں محمود عباس نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی بیدخلی کے کسی بھی مطالبے کو تسلیم نہیں کریں گے۔
افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں اپنی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ انہوں نے فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف فلسطین کے مضبوط موقف کی توثیق کی۔ انہوں نے فلسطینی کاز کے کسی بھی سیاسی حل کیلئے بین الاقوامی قانونی جواز اور عرب امن اقدام کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی بیدخلی کے تمام منصوبے بین الاقومی قوانین کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular