Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے، علی لاریجانی کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ڈاکٹر لاریجانی کا خیر مقدم کیا اور انہیں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان متواتر تبادلے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کی عکاسی کرتے ہیں، پڑوسی ممالک کے درمیان تعاون ضروری اور دونوں ممالک کے شہریوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے جڑے دیرینہ تعلقات ہیں، صدر نے بھارت کے ساتھ جنگ میں ایران کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی کاروبار اور مسافروں خصوصاً زائرین کے لیے آسان بنائے گی، ایران-پاکستان گیس پائپ لائن معاملے کا باہمی طور پر قابل عمل حل نکالنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر لاریجانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی جانب سے صدر زرداری کو نیک خواہشات اور تہنیتی پیغامات پہنچائے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ملاقات میں دوطرفہ تعاون، پرامن اور خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط اور وسیع کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی وسیع اور باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں پاکستان ایران تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں طے کیا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، مواصلات اور روابط میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular