
کابل : پاکستان کو انتہائی مطلوب کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد اور ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا اور افغان صوبے ننگر ہار میں ہلاک ہوا. وہ پاکستان میں شہریوں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی دوسری کارروائیوں میں ملوث تھا، خراسانی میرانشاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا اور آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد افغانستان بھاگ گیا تھا وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کومتحد کرنے اور کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا بھی اشارہ دیا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر بھارت اور کئی دوسرے پاکستان مخالف ملکوں کی پشت پناہی مدد حاصل کی ، خراسانی کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ۔


































