
بیجنگ : پاکستان کے انتخابات اور دہشتگردی کے واقعات پر چین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین پاکستان کا تمام موسموں کا اسٹریٹجک شراکت دار اور فولادی دوست ہے۔ ترجمان نے کہا امید کرتے ہیں پاکستان کے عام انتخابات ہموار، مستحکم اور محفوظ انداز میں ہوں۔ چینی ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں پر گہری تشویش ہے۔ ترجمان نے کہا چین پاکستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ حملوں میں جانی نقصان پر دکھ ہے، لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی ہے۔


































