Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان کا اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دینے کا مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس سے ملاقات کی۔ پاکستانی نائب وزیراعظم غزہ کی صورتحال پر اردن، مصر اور اقوام متحدہ کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی کانفرنس میں شرکت کے لئے اردن پہنچے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مشترکہ کانفرنس کی میزبانی پر انتونیو گوترس کا شکریہ ادا کیا اور فوری طور پر جنگ بندی، فلسطینی عوام کے لئے فوری بین الاقوامی حمایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔ پاکستانی نائب وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل سے مسئلہ جموں کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular